اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کو بیٹی کی جگہ دیدی

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو زرداری کو بیٹی کی جگہ دیدی۔ہفتے کے روز کوئٹہ میں نادرا میگا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر صحافی کے سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ بلاول زرداری کے خلاف مجھ سے کوئی سوال نہ کرے میں خفا ہوکر چلاجاؤں گا وہ بیٹیوں کی جگہ ہے۔وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ

اپوزیشن تحمل اور بردباری سے کام لے ایسا نہ ہو اسے ایک کے بجائے 10 سال کا انتظار کرنا پڑے،ووٹوں کی خرید وفروخت کابازار گرم ہے،تحریک عدم اعتماد عمران خان کیلئے اطمینان کی تحریک ہوگی،ضمیر فروش مال بنانے کیلئے اپوزیشن کے پاس جارہے ہیں،پانچ،5ارکان والے وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میلنگ کررہے ہیں،ست چوک اور چوراہیں سے نکل کر کالے کیمروں میں آگئی ہے ارکان اسمبلی مشہوری کیلئے تھانے گئے،بلوچستان عوامی پارٹی اتحادی جماعت ہے وہ ڈھنکے کی چوٹ سے عمران خان کے ساتھ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں نادرا میگا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،پاکستان تحریک انصاف کے سردارخادم حسین وردگ،منیراحمدکاکڑ،عبدالباری بڑیچ، عالم خان کاکڑ، اسرار خان کاکڑودیگر بھی موجود تھے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نادرا میگا سینٹر کاافتتاح ہوا ہے سیکسیشنل سرٹیفکیٹ عمران خان حکومت کی بہت بڑی اچیومنٹ ہے،پاکستان میں پہلی دفعہ آئی ویزا کااجراء کیاہے عمران خان کی قیادت میں صحت کارڈ کااجراء کیاگیاہے جو میرا سب سے پسندیدہ ہے،شیخ رشید احمد نے کہاکہ انصار الاسلام یا بیت الاسلام نے گزشتہ روز چڑھائی گئی،ملیشیاء کی اجازت نہیں،اسلام آباد میں دخل اندازی کی کسی ملیشیاء کو اجازت نہیں ہوگی،

ایف سی اور رینجرز کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں کہ آخری تین دن ایم این ایز ہاسٹل اور پارلیمنٹ لاجز کا دفاع کریں ویسے تو یہ قابل نہیں یہ ویسے ہی ہاریں گے،آرٹیکل245کے تحت فوج کو طلب کرسکتے ہیں لیکن اس کی ضرورت پیش نہیں آئے گی،اپوزیشن کانام لئے بغیر انہوں نے الزام عائد کیاکہ انہوں ووٹوں کی خرید وفروخت کابازار گرم کیاہواہے،بلیک میلنگ کررہے ہیں وہ اس انتہا کی بلیک میلنگ کررہے ہیں میں نے زندگی میں کبھی

نہیں سنا کہ کسی ممبر کی قیمت یا ریٹ لگے گا،اپوزیشن جتنا مرضی ریٹ لگالیں عمران خان 5سال پورا کرے گا، اپوزیشن شکست فاش کھائینگے،شیخ رشید نے کہاکہ میری دعا اور خواہش ہے کہ خوش اسلوبی سے یہ مسئلہ طے پاجائے اور کوئی حادثہ نہ ہوجائیں کہ یہ ساری عمر پچھتائیں،ایک سال الیکشن کو رہ گئے ہیں ایسا نہ ہوں یہ 10سال لائن میں لگے رہیں،10سال سلیکشن کے پیچھے لگے رہیں،اب آپ نے عدم اعتمادکی ہے یہ

عمران خان کیلئے اطمینان کی تحریک ہوگی،ہم نے چمن میں بھی نیا بائیومیٹرک مشین لگالیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کے وقت ارکان قومی اسمبلی رضامندی سے آرہے تھے اور اب لالچ سے جارہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو ضمیر فروش ہیں وہ حکومت بنانے کیلئے آرہے تھے اور یہ مال بنانے کیلئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن اور شیخ رشید کو خطرہ ہے احتراماََ کہہ رہاہوں مولاناغفور حیدری نے زبردستی میرے ساتھ تصویر کھینچائی ہے میں نمبرون سے دوستی اور نمبر ون سے دشمنی رکھتاہوں پارلیمنٹ لاجز میں 60سے

70لوگ گھس آئے کس کو کیا پتہ ہے کہ 365خاندان رہتے ہیں کسی کو نقصان پہنچے تو کسی کو پتہ نہیں ہوگا، ہم نے مردان اور مانسہرہ میں روکے ہیں اگر کسی میں ہمت ہے تو وہ الیکشن والے دن آئیں لگ پتہ جائے گا، شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایم این اے دونوں کمپنیوں کی مشہوری کیلئے خود گئے انہیں بالٹی گوشت کھلایا،ان کو کہا چلے جاؤ آپ کی مہربانی ہوگی،سیاست چوک اور چوراہیں سے نکل کر کالے کیمروں میں آگئی ہے ان کی منتیں کی گئی وہ نہیں گئے،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تومیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گامیں باقی کسی کا ذمہ دار نہیں ہوں میں ان لوگوں کی طرح نہیں جو 5ووٹ سے صوبے کے وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کررہے ہیں،میں عمران خان کے ساتھ سایہ کی طرح کھڑا ہوں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…