بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

کیٹیلن نوواک ہنگری کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں

datetime 11  مارچ‬‮  2022 |

بڈاپسٹ (این این آئی)کیٹیلن نوواک ہنگری کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگری کی پارلیمنٹ نے کیٹیلن نوواک کو ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب کیا۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے 137 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے

مخالف حریف پیٹر رونا نے صرف 51 ووٹ حاصل کیے۔حکمران جماعت (Fidesz) سے تعلق رکھنے والی کیٹیلن اس سے قبل ملک کی خاندانی امور کی وزیر کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔ اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے یوکرین پر روس کے حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت بھی کی۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پیٹر مارکی زے نے کہا کہ نوواک ہنگری کے وزیر اعظم سے قربت کی وجہ سے صدر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔واضح رہے کہ کیٹیلن نوواک کو ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن کی قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…