اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد پولیس غیر ملکی سفارتخانے میں گھس گئی ، پھر کیا ہوا؟تہلکہ مچ گیا

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی پولیس کی جانب سے کوریا کے سفارتخانے میں داخل ہونے پر غیرملکی سفارتخانے کی طرف سے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزرات خارجہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو کارروائی کے لئے مراسلہ تحریری کر دیا۔

جس میں سفارتی اہلکاروں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ شالیمار پولیس 7مارچ کو کورین سفارت خانے کے بیگ گیٹ سے اندر گھسی جو کہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوریا کے سفارتخانے نے وفاقی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا اور اس حوالے سے وزرات خارجہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو خط لکھاہے ۔ مراسلے میں الزام عائد کیاگیاہے کہ وفاقی پولیس کی جانب سے سفارت خانے میں زبردستی گھس گئی ۔ خط کے مطابق شالیمار پولیس 7مارچ کو کورین سفارت خانے کے پچھلے گیٹ سے اندر گھسی اور وہاں سفارت خانے کے اہلکاروں کو ہراساں کیا۔ سفارت خانے کے اندر دروازوں کو بھی توڑ دیا گیااور ویاناکنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی شدید خلاف ورزی کی گئی۔ سفارخانے کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے منشیات کی موجودگی کی اطلاع پرسٹو ر کی تلاشی لی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…