ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ق لیگ کی خواہش ہے کہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں، وفاقی وزیر

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور ق لیگ کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی آج اسلام آباد آرہے ہیں، ملاقاتوں کے بعد وہ جو فیصلہ کریں گے وہ پوری پارٹی کو قبول ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی شہباز شریف سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک اتحادی ساتھ کھڑے ہیں مگر حکومت کی اپنی صفوں میں گڑبڑ ہو رہی ہے، حکومت اپنے اراکین کو دیکھے کہ وہ کیوں منحرف ہو رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ق لیگ کی خواہش ہے کہ پرویز الہیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب بنیں۔علاوہ ازیں حکومت کی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کیلئے وزیراعظم سے کوئی بات نہیں ہوئی وزیراعلی بنانے سے متعلق ہمارے پاس کوئی آفرنہیں آئی،ہم توخودتماشہ دیکھنے والے ہیں ایسانہ ہوتماشہ بن جائیں ،ایساکچھ نہیں کہ وزیراعظم بوکھلائے ہوئے تھے، وزیراعظم کو کہا اتحادیوں کی فکر نہ کریں اپنے لوگوں کو دیکھیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیرچیمہ نے کہا کہ تحفظات کے باوجوداتحادی حکومت کی حمایت کرتے رہے ،ہمیںاطلاعات ہیں حکومتی کئی لوگ اپوزیشن سے رابطے میں ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ فکر کی بات نہیں7،8 لوگ ہیں ٹھیک ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا اتحادیوں کے بغیرحکومت نے ساڑھے3سال گزار لیے ہیں ۔

ہر موقع پر ہر جگہ حکومت کا بھرپور ساتھ دیا گیا پھر بھی طعنے دیئے گئے کہ بلیک میلر ہیں باتیں منواتے ہیں ہم نے تمام باتیں سنیں لیکن حکومت کے ساتھ کھڑے رہے ،آپ کااپناگھرٹھیک نہیں،اپوزیشن والے آپ کے گھرپربھڑکیں ماررہے ہیں ہم چوتھے گھر سے آکر آپ کے گھر کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے حکومتی کئی ارکان رابطے میں ہیں حکومت کواپنے ممبران کی فکرکرنی چاہیے ،اتحادی ان کیساتھ ہیں ،سر میں درد ہو رہا ہے اور علاج کی توقع کی جارہی ہے ،علاج ہوناچاہیے ،ہمیں کون کون سی آفر ہوئی ہوگی حکومت کو کیا اندازہ ہے ،حکومت کوکہاہے پہلے اپنے گھرکے معاملات کوٹھیک کریں اتحادی جماعتیں واضح کرچکی ہیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…