پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پشاوردھماکہ،پولیس اہلکار کے ہاں دو روز قبل بیٹی کی ولادت ہوئی جس پر وہ بہت خوش تھا لیکن ننھی کلی کا نام رکھنے سے پہلے ہی جسم پر گولیاں کھا کر شہید ہوگیا

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) قصہ خوانی کوچہ رسالدار مسجد حملے میں شہید پولیس اہلکار کے ہاں دو روز قبل بیٹی کی ولادت ہوئی جس پر وہ بہت خوش تھا ۔ پشاور حملے میں پولیس اہلکار جمیل شہید ہوا جس کے ہاں دو روز قبل ہی بیٹی ہوئی تھی۔ جمیل رات ہسپتال میں گزارنے کے بعد

صبح ڈیوٹی پر آیا لیکن ننھی کلی کا نام رکھنے سے پہلے ہی جسم پر گولیاں کھا کر شہدا کی فہرست میں شامل ہوگیا۔شہید اہلکار کے بھائی خلیل نے بتایا کہ جمیل بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا جس کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی، شہید کا ایک ڈیڑھ سالہ بیٹا بھی ہے اور اب بیٹی پیدا ہوئی، بیٹی کی پیدائش پر بھائی بہت خوش تھا، گاؤں میں سب سے اخلاق سے ملتا تھا، والدین سے بھی بہت محبت کرتا تھا، شاید اس کے نصیب میں شہادت لکھی ہوئی تھی۔خلیل نے بتایا کہ میرے بھائی کو پولیس میں جانے کا بہت شوق تھا، سال 2009ء میں جب حالات پشاور کے بہتر نہیں تھے اس وقت بھرتی ہوا لیکن وردی سے بے پناہ محبت تھی۔خلیل نے بتایا کہ ہمارے گھر میں خوشیاں چل رہی تھیں لیکن اچانک پیش آنے والے واقعے نے سب کے دل دہلا دیے لیکن اس کے باجود ہمارے حوصلے بلند ہیں، بھائی کو شہادت نصیب ہوئی جس پر ہم فخر محسوس کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…