منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عاصمہ شیرازی کا علی نواز اعوان کو ہتک عزت کا نوٹس

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی کی جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ۔تفصیلات کے علی نواز اعوان نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی پر پیسے لے کر کالم لکھنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔عاصمہ شیرازی نے علی نواز اعوان کی جانب سے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں الزامات لگانے پر ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی نواز اعوان جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد الزامات پر 14 دن کے اندر معافی مانگیں، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔28 فروری کو وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران سینئر صحافی عاصمہ شیرازی پر پیسے لے کر کالم لکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے پروگرام میں سوال اٹھایا تھا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں صحافیوں پر پیسے لے کر گند لکھنے کا الزام لگایا ہے اگر اس بنیاد پر وزیراعظم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرایا جائے تو کیا وزیراعظم الزام ثابت کر پائیں گے؟جواب میں علی نواز اعوان نے سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے کالم کا حوالہ دے کر ان پر پیسے لے کر کالم لکھنے کا الزام عائد کیا۔سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کی طرف سے وکلا نگہت داد، ایمان زینب مزاری حاضر اور ثاقب جیلانی ایڈووکیٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما معاون خصوصی علی نواز اعوان نے اداکارہ کرن تعبیر کو مریم نواز کے کردار کیلئے موزوں قرار دے دیا۔ایک انٹرویومیں علی نواز نے کہا کہ 40 فیصد عوام سمجھتے ہوں گے کہ مراد سعید کی کارکردگی سب سے بہتر ہے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ صدارتی نظام مسائل کا حل نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ مجھے ڈراموں میں منفی کردار کرنے میں بالکل مشکل نہیں ہوتی۔اداکارہ کے جواب پر علی نواز نے لقمہ دیا کہ پھر تو آپ مریم نواز کا کردار آسانی سے نبھا سکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…