لاہور( این این آئی)پاکستان نے کرونا وائرس سے بچا ئو کی ویکسی نیشن میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ این سی او سی کے مطابق 12 سے 17 سال کے 70فیصد طلبہ کی ویکسی نیشن مکمل ہوگئی ہے۔12 سے 17 سال کے 86 فیصد طلبہ کو کم ازکم ویکسین کی ایک خوراک لگ چکی ہے۔این سی او سی نے بتایا کہ ملک میں 11.3ملین طلبہ میں سے 70 فیصد ویکسین شدہ ہوچکے ہیں۔ملک میں 12سے 17 سال کے طلبہ کی کورونا ویکسی نیشن یکم ستمبر2021 سے شروع ہوئی تھی۔