بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کوئٹہ میں دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت 3 افراد شہید، 19 زخمی

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے کاروباری علاقے فاطمہ جناح روڈ پر بم دھماکہ پولیس کے ڈی ایس پی سمیت تین افراد جاں بحق 25زخمی ہوگئے، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ عبدالحق عمرانی کے مطابق بدھ کی شام کوئٹہ کے علاقے کے فاطمہ جناح روڈ پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں

تین افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ بھی طلب کرلی گئی جس نے آگ پر قابو پا لیا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لئے پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کر لئے گئے ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ وسیم بیگ نے بتایا کہ سول ہسپتال پولیس کے ڈی ایس پی افسرمحمد اجمل، محمد علی سمیت تین افراد کی لاشیں جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 25زخمی منتقل کئے گئے جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،زخمیوں میں نعمت اللہ ولد سنزر سعید،جاوید ولد عطامحمد،رحیم اللہ ولد حاجی محمد،محمد علی،سیف الرحمن،محمد صادق،بسم اللہ،عزیز،خیر اللہ،محمد اسحاق،امان اللہ،محمد ظفر و،میر وائس،حفیظ اللہ،نجیب اللہ،محب اللہ،احسان ا،فضل الرحمن،تاج الدین،محمد جبار،سنیل،عبدالحسنین،فرمان اللہ،غلام حسن و دیگر شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا پولیس نے فاطمہ جناح روڈ کو گھیرے میں لیکر مزید کاروائی شروع کردی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…