منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں نیا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اور فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی دی ہے،بھارتی سازش ناکام ہوگئی ہے،بھارت ہماری خوشی میں خوش نہیں ، انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہترین کام کر رہے ہیں، بدقسمتی سے نیوزی لینڈ ٹیم بھارتی سازش کا شکار ہوئی ،

مستقبل میں سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی ، بہترین انتظامات پر پاک فوج ، رینجرز سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔منگل کو وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کمشنر اور سی پی او راولپنڈی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اورجڑواں شہروں کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے مذموم حرکت کی، وہ کچھ نہیں کرسکتا، ان کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ بد قسمتی سے نیوزی لینڈ ٹیم بھارتی سازش کا شکار ہوئی ، نیوزی لینڈ کو اتنی سکیورٹی دی تھی جتنی ان کی اپنی فورسز نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مستقبل میں سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے یہاں چھوٹے گائوں میں جائیں بجلی اور گیس نہیں ہوگی لیکن کرکٹ ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے بھی سی ڈی اے کو اسلام آباد میں اسٹیڈیم بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں دنیا کا ماڈرن اسٹیڈیم اور فائیو اسٹار ہوٹل بنا رہے ہیں۔شیح رشید کا کہنا تھا کہ آسٹریلین ٹیم کو ہماری مہمان نوازی پسند آئے گی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں،آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو بہترین انتظامات دیے جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…