بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

فی زمانہ بڑے پیمانے پر معاشرتی بگاڑ اور اخلاقی تنزلی کی اصل وجہ دین سے دوری ہے،مولانا طارق جمیل

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ(آن لائن)فی زمانہ بڑے پیمانے پر معاشرتی بگاڑ اور اخلاقی تنزلی کی اصل وجہ دین سے دوری ہے جس کیلئے عوامی سطح پر قرآن و سنت کے سنہرے اصولوں سے قلوب واذہان کو معطر کیا جائے تومعاشرے میں بڑھتے ہوئے گناہوں کے اندھیروں کو ہدایت کی روشنیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔اس امر کا اظہاربین الاقوامی شہرت کے حامل معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے

سینئر ٹیوٹر آفس اور شعبہ تعلقات عامہ و مطبوعات کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا۔اس موقع پر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں،پرنسپل آفیسر پی آر پی ڈاکٹر جلال عارف، پرنسپل آفیسرسٹوڈنٹ آفیئرڈاکٹرشہباز طالب ساہی، سینئر ٹیوٹر ڈاکٹر شوکت علی اور ڈائریکٹرسٹوڈنٹ آفیئرڈاکٹر ندیم عباس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مساجد میں نمازیوں کی قلیل تعداد دین سے دوری کو ظاہر کرتا ہے جبکہ مسلمان سے قبرمیں پہلا سوال نماز کے بارے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جھوٹ کا رجحان بڑھ رہا ہے حدیث کے مطابق جب کوئی جھوٹ بولتا ہے تو اس کے منہ سے اتنی بدبو نکلتی ہے کہ ایک میل تک فرشتے اس سے دور بھاگ جاتے ہیں۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ امانتوں میں خیانت نہ کریں کیونکہ امانت میں خیانت منافق کی نشانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قرآن و سنت کی روشنی میں حسن سلوک کے اسباق کو اپنانے کیلئے عملی کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ والدین کے ساتھ حسن سلوک جنت کے حصول کی جانب ایک قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رزق حلال کمانے والا اللہ کا دوست ہے اس لئے ہمیں اپنے دفتری اوقات مکمل طور پر صرف دفتری امور کے لئے ہی وقف کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں قرآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے اور سمجھنے کے لئے شعوری کاوشیں عمل میں لانی ہوں گی

تاکہ ہم اپنے روز مرہ کے معاملات کو اللہ کے احکامات کے مطابق احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ اصل زندگی موت کے بعد کی زندگی ہے جس کو کامیاب بنانے کیلئے زندگی کی جدوجہد کا محور قرآن اور اسوہ حسنہ پر عمل کی صورت میں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ اسلام میں عورتوں کے حقوق واضح طور پر مقرر کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…