دی ہیگ (این این آئی)عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے روس کی طرف سے یوکرائن پر حملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت روسی فوج کی طرف سے مبینہ جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کے حوالے سے چھان بین کا سلسلہ شروع کر سکتی ہے۔ خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ یوکرائن کے موجودہ جنگی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ روس اس عالمی عدالت کا ممبر نہیں ہے اور اسے متنازعہ قرار دیتا ہے۔