شکرگڑھ(این این آئی) 12 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت بڑھانے سے عوام کی جیب سے 63 ارب 80کروڑ نکال لئے گئے۔ پٹرول مہنگا ہونے کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ ہونے سے عوام پر مزید 20 ارب روپے کا بوجھ پڑگیا،ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت حافظ ابرار عالم دین علامہ راشد قاسمی۔ احمد کمال۔حیدر جمال۔ہاشم خیال نے مشترکہ بیان میں کیاانہوں کہا کہ گزشتہ 7 ماہ میں حکومت نے 287 بلین سے زائد ٹیکس پیٹرولیم مصنوعات پر اکٹھاکیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 141 بلین زیادہ ہے۔پٹرولیم مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کو %5 سے بڑھا کر 10فیصد کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی حکومتِ وقت کی نااہلی اور بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔