منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

بھارت میں حجاب پر پابندی بحرین کی پارلیمنٹ کے اراکین نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 17  فروری‬‮  2022 |

دوحہ(این این آئی)بحرین کی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پرپابندی کی مذمت کی ہے اور بھارتی حکومت پر اس امتیازی فیصلے کو

فوری طور پر ختم کرنے کیلئے بین الاقوامی دبائوبڑھانے کا مطالبہ کیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بحرین کی پارلیمنٹ نے الاسالہ بلاک کے صدر اور سروسز کمیٹی کے چیئرمین احمد الانصاری کی سربراہی میں 23اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے بھارت میں مسلم اقلیت کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف بیان جاری کرنے کی تجویز کی متفقہ طورپر منظوری دی ۔ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے بھارت پر بین الاقوامی دبائو بڑھ رہا ہے اس سے قبل متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے بھارت سے مسلمانوں کے خلاف جاری تعصب اور امتیازی سلوک ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اسلامی تعاون تنظیم نے بھی بھارت سے مسلمانوں کے خلا ف امتیازی پالیسیاں ترک کرنے پر زوردیا ہے۔ امریکہ نے بھی مسلم طالبات کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف اپنے تحفظات ریکارڈ کرائے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…