پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آئندہ کسی بھی وی آئی پی کی آمد پر روڈ بند کی جائیگی نہ بازار بند کیا جائے گا، زبردست فیصلہ

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیارت(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی وی آئی پی کی زیارت آمد پر نہ تو روڈ بند کی جائیگی نہ ہی بازار بند کیا جائیگا،زیارت آنے والے سیاحوں کو رہائیش سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائینگی اور مقامی آبادی کو گیس بجلی

سمیت تمام سہولیات دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ اپنے دورہ زیارت میں مقامی لوگوں اور باہر سے آئے سیاحوں سے بات چیت کر رہے تھے۔سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ صوبائی وزراء محمد خان لہڑی عبدالخالق ہزارہ مبین خان خلجی میر سکند عمرانی اور چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔مقامی لوگ اور سیاح وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان موجود دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگی اور انہوں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔سیاحوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے زیارت دورے کے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی حیدرآباد سکھر ملتان اور لاہور سے آئے ہیں اور انہیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ زیارت نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک کا معروف سیاحتی مقام ہے جہاں موسم گرما اور سرما میں پورے ملک سے سیاح آتے ہیں جنکی دیکھ بھال اور مہمان نوازی ہماری زمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ زیارت کے لوگ انتہائی مہمان نواز اور ملنسار ہیں انکا رویہ سیاحوں کے لیے حوصلہ افزاء ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ سیاحوں کے لیے تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز کھلے رکھے جائیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…