بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی لندن میں بانی ایم کیوایم سے ملاقات ، ویڈیو وائرل

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے لندن میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے ملاقات کی ، گزشتہ روزلندن میں کنگسٹن اپون تھیمز کراؤن کورٹ کے باہر ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سے ملاقات کی۔ایک انٹرویومیں حریم شاہ نے کہا کہ وہ عدالت کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ انہوں نے پاکستانی میڈیا نمائندوں کو عدالت کے باہر جمع دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں نے مجھے بتایا کہ الطاف حسین اپنی سماعت کے لیے عدالت کے اندر ہیں تو میں اور میری دوست عدالت کے اندر چلے گئے۔حریم شاہ نے برطانیہ کے قواعد و ضوابط کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کیونکہ مجھے بغیر کسی پریشانی کے عدالت کے اندر جانے دیا گیا۔انہوں نے بانی ایم کیو ایم سے ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت میں الطاف حسین کو دیکھا تاہم ہم باہر آگئے تاہم سماعت کے اختتام ہونے کے بعد وہ بھی اپنے گارڈز کے ہمراہ عدالت کے باہر آئے۔عدالت سے باہر آتے ہی ان کے گارڈز نے ہمیں بانی ایم کیوایم سے ملاقات کرنے سے روکا لیکن الطاف حسین کھڑے رہے اور مجھے سے ملاقات کی اور کافی ساری باتیں کرنے کے ساتھ دعائیں بھی دیں۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ گارڈز کے منع کرنے کے باوجود وہ رکے، مجھے پہچانا اور مجھ سے ملاقات کی۔حریم نے بتایا کہ وہ الطاف حسین کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے بانی ہیں اس کے علاوہ کچھ معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر جو چلتا ہے میں اس پر یقین نہیں کرتی تاہم مجھے ان سے مل بہت خوشی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…