منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور قلندرز سب سے زیادہ مرتبہ 200 رنز بنانے والی ٹیم بن گئی

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز سب سے زیادہ مرتبہ 200 رنز بنانے والی ٹیم بن گئی۔پی ایس ایل میں اب تک 18 مرتبہ ٹیمیں 200 یا اس سے زائد رنز بناسکی ہیں،لاہور قلندرز نے پانچ مرتبہ 200 یا زائد رنز بنائے، زلمی نے 4 مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا۔ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تین، تین مرتبہ 200 رنز بناچکیں جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ نے 2 اور کراچی کنگز نے صرف ایک مرتبہ 200 رنز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے، فاتح ٹیم نے 207 رنز کا ہدف 2 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،کپتان محمد رضوان اور شان مسعود کی 150 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،شان مسعود 88اور محمد رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود مین آف دی میچ قرار پائے ۔ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے تیسرے میچ کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔فخرزمان اور عبداللہ شفیق نے قلندرز کو 8 اوورز میں 89 رنز کا شان دار آغاز فراہم کیا اور جارحانہ بیٹنگ کی۔عبداللہ شفیق آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جنہوں نے 22 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے اور عمران طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔فخرزمان نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور نصف سنچری بھی مکمل کی تاہم 12 ویں اوور کی آخری گیند پر اس وقت آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا اسکور 117 رنز تھا۔تجربہ کار اوپنر نے 35 گیندوں کا سامنا کیا، 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔محمد حفیظ 12 گیندوں کا سامنا کرکے 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے

اور اس وقت ٹیم اسکور 147 تھا۔قلندرز کے کامران غلام نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 31 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ڈیوڈ ولی کی وکٹ بن گئے جبکہ مجموعی اسکور 169 رنز تھا۔شاہنواز دھانی نے ملتان سلطانز کو پانچویں وکٹ 188 کے اسکور پر حاصل کی۔ڈیوڈ ویزے اور راشد خان آخری اوور میں برق رفتاری سے رنز بنائے اور ٹیم

کا اسکور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 206 رنز تک پہنچایا۔راشد خان نے 4 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 17 رنز بنائے۔ویزے نے 5 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 13 رنز بنائے۔ملتان سلطانز نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا، شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے نصف سنچریاں

بنائیں اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی۔شان مسعود نے 83 رنز کی شان دار اننگز کھیلی اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں راشد خان کی گیند کو سمجھ نہ سکے اور وکٹیں گنوا بیٹھے۔محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور شاہین شاہ آفریدی نے ان کو بولڈ کردیا تاہم ٹیم کا اسکور 17 ویں اوور میں 168 رنز تک پہنچایا۔حارث رؤف نے رلی روسو کی وکٹ حاصل کی۔قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 19 ویں اوو میں

نپی تلی باؤلنگ کی اور ٹم ڈیوڈ کی وکٹ حاصل کی،شاہین نے صہیب مقصود کی اہم وکٹ بھی حاصل کی، جن کا کیچ محمد حفیظ نے تھام لیا۔سلطانز نے 19 اوورز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا لیے تھے اور آخری اوور میں جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے اور سامنے نئے آنے والے بلے باز خوشدل شاہ تھے۔خوشدل شاہ نے حارث رؤف کے آخری اوور کی ابتدائی تین گیندوں پر مسلسل چوکے رسید کیے اور چوتھی گیند پر چھکا مار کر ٹیم کو 5 وکٹوں کی شان دار فتح دلائی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…