پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پولیس ایکشن کے وقت ایم کیو ایم کا فوت ہو جانیوالا عہدیدار کہاں تھا؟ موبائل ڈیٹا سامنے آ گیا

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) گذشتہ روز وزیراعلی ہاؤس پر پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم کارکن اسلم کا کال ریکارڈ ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ہاس پر گذشتہ روز ایم کیو ایم کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر پوائنٹ اسکورنگ کا سلسلہ جاری ہے

اور ایم کیو ایم کارکنان پر تشدد اور اسلم نامی کارکن کے جاں بحق ہونے پر وزیراعظم نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔اسی معاملے پر تفتیشی حکام نے گزشتہ روز اسلم کے پورے دن کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، کال ریکارڈ ڈیٹا کی مدد سے جاں بحق کارکن کی لوکیشن کو ٹریس کیا گیاہے۔تفتیشی حکام کے مطابق گزشتہ روز ایک بج کر 42 منٹ پر اسلم اپنے گھر پر تھا، 5 بج کر 10 منٹ پر اسلم شارع فیصل احتجاج میں پہنچا،6بج کر32منٹ پراسلم کی لوکیشن پریس کلب کی آئی، اسلم پریس کلب پر7بج کر54منٹ تک موجودرہا۔تفتیشی حکام کے مطابق ساڑھے 6 بجے پولیس ایکشن شروع ہوا تب اسلم پریس کلب پر تھا، 8بج کر19 منٹ پرلوکیشن راشد منہاس روڈ کی آئی جوممکنہ طورپر واپسی کی تھی۔حکام کے مطابق اسلم کوساڑھے 8 بجے اسپتال لایا گیا،رات 10 بج کر 29 منٹ پر انتقال ہوا،رات 10 بج کر 33 منٹ پر موبائل لوکیشن گھر کی آئی جب میت گھر لے جائی چکی تھی۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن محمد اسلم کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے، نمازجنازہ صاحبزادہ جمیل راٹھور نے پڑھائی، جس میں خالدمقبول، فاروق ستار سمیت ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اراکین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…