منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے اجتماع کا فیصلہ

datetime 26  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ووٹ کا حق دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کے ملکی سیاست میں بھرپور خیرمقدم کا فیصلہ کیا ہے ۔ بدھ کو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے عظیم الشان اجتماع کے انعقاد کی منظوری دے دی گئی ،وزیراعظم و چیئرمین عمران خان خصوصی خطاب کریں گے ۔تحریک انصاف کے سیکرٹری اوورسیز

انٹرنیشنل چیپٹرز ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سے خصوصی ملاقات کی جس میں سمندر پار پاکستانیوں کے فقیدالمثال سہ روزہ اجتماع کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر بریفنگ دی گئی ،سمندر پار پاکستانیوں کا تین روزہ اجتماع 13 تا 16 مارچ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔دنیا بھر میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی شاخوں کے منتخب ذمہ داران اور کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ،یورپ، امریکہ اور وسط ایشیاء سمیت دنیا کے دیگر حصوں سے مندوبین مدعو کئے جائیں گے ،ملکی و غیر ملکی میڈیا کو بھی سمندر پار پاکستانیوں کے اس تاریخی اجتماع میں شرکت کی دعوت دے جائے گی ۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ سمندر پار پاکستانی ہمارا بیش قیمت اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانی روز اوّل سے عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں۔ اسد عمر نے کہاکہ دیارغیر میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے کے ساتھ ملکی تعمیر و ترقی میں سمندرپارپاکستانیوں کا کردار بے مثال ہے۔اسد عمر نے کہاکہ تحریک انصاف ملکی سیاست میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو نہایت تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سمندر پار پاکستانیوں کا یہ اجتماع ملکی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دنیا بھر سے اپنے بھائیوں کو مدعو کریں گے اور وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…