ابوظہبی(این این آئی) بحر احمر پر پھیلی اسرائیل کی ایلات بندر گاہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ڈرون طیاروں کا آئندہ ہدف ہو سکتی ہے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے ابوظبی میں تنصیبات کو
نشانہ بنانے کے بعد حوثی ملیشیا کا دوسرا ہدف ایلات ہو سکتا ہے۔ مشرق وسطی میں ایران کے ایجنٹوں کے ذریعے اس نوعیت کے حملے ایران کی جانب سے یہ پیغام ہے کہ وہ اپنی کارستانیوں سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔گذشتہ پیر کے روز امارات میں تنصیبات پر حوثیوں کے حملے کے بعد عرب دنیا اور عالمی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر مذمت سامنے آئی تھی۔ ساتھ ہی ابوظبی نے باور کرایا تھا کہ اس حرکت پر حوثیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔یہ تمام پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہیں جب اسرائیل نے ایران کا علاج کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے ملک پر یہ ذمے داری ہے کہ وہ ایرانی نظام کو نمایاں صورت میں ضرر پہنچائے۔