کراچی (مانیٹرنگ، این این آئی)منی بجٹ میں مقامی طور پر اسمبل گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کے بعد پہلے پاک سوزوکی اور ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اب ہنڈا نے بھی قیمتیں بڑھا دی ہیں، ہنڈا کمپنی کی جانب سے ہنڈا سٹی 1.2کی قیمت نہیں بڑھائی گئی ہے، اس کے علاوہ تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے،
ہنڈا کی جانب سے سٹی 1.5ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 77ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 31لاکھ 46ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 1.5ایل ایسپائر ایم ٹی کی قیمت میں 80ہزاراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 32لاکھ 79ہزار روپے ہو گئی ہے اور 1.5 ایل ایسپائر سی وی ٹی کی قیمت میں 85ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 34لاکھ 54ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سوک 1.8آئی وی ٹی ای سی کی قیمت میں ایک لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی قیمت 40لاکھ 79ہزار روپے ہو گئی ہے، سوک 1.8آئی وی ٹی ای سی اورئیل کی قیمت میں 1لاکھ 7ہزار روپے اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 43لاکھ 66ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، سوک 1.5آر ایس ٹربو کی قیمت میں 1لاکھ 26ہزار روپے اضافہ ہوا اس کی قیمت 51لاکھ 75ہزار روپے ہو گئی ہے اور بی آر۔ وی 1.5آئی وی ٹی ای سی ایس کی قیمت میں 90ہزار روپے اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 36لاکھ 89ہزار روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق منی بجٹ کے بعد عائد کی جانے والی ڈیوٹی کا بوجھ کمپنی نے صارفین پر منتقل کردیا ہے اور قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 63 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 4 لاکھ 93 ہزار روپے کیا گیا ہے۔منی بجٹ کے بعد ٹویوٹا یارس کے
1.3 لیٹر ورڑنز پر ڈھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جبکہ 1.5 لیٹر ورڑنز پر 5 فیصد ڈیوٹی کا نفاذ ہوا ہے۔اس کے بعد یارس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 ایل کی قیمت 63 ہزار روپے اضافے کے بعد 26 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ یارس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 ایل 66 پزار روپے اضافے کے بعد 27 لاکھ 45 ہزار روپے ک گئی ہے۔
یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت میں 68 جبکہ یارس اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت 70 ہزار روپے بڑھائی گئی اور یہ دونوں بالترتیب 28 لاکھ 17 ہزار اور 29 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگئیں۔یارِس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت میں 71 ہزار روپے اضافہ ہوا اور اب وہ 29 لاکھ 70 ہزار روپے کی
ہوگئی ہے،یارس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 76 ہزار روپے مہنگی ہونے کے بعد 31 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ٹویوٹا کرولا کے تمام ورڑن پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹڑی کا نفاذ ہوا اور اس کے بعد ٹویوٹا کرولا کا ماڈل 1.6 ایم ٹی 81 پزار روپے مہنگا ہوکر 33 لاکھ 80 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔کرولا 1.6 اے ٹی کی
قیمت 85 ہزار روپے اضافے کے بعد 35 لاکھ 34 ہزار جبکہ کرولا 1.6 اے ٹی (ایس ای) کی قیمت 93 ہزار روپے بڑھنے کے بعد 38 لاکھ 92 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی کی قیمت بھی 93 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے اور اسے خریدنے کے لیے اب 38 لاکھ 92 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔کرولا گریناڈے 1.8
سی وی ٹی اور گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر) کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 41 لاکھ 79 ہزار اور 41 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے ماڈلز پر 10 فیصد ڈیوٹی کے نفاذ کے بعد اب ریوو جی ایم ٹی کی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار روپے اضافے کے بعد 69 لاکھ 47
ہزار روپے ہوگئی ہے۔ریوو جی اے ٹی ایک لاکھ 67 ہزار روپے اضافے کے بعد 73 لاکھ 6 ہزار روپے، ریوو وی اے ٹی ایک لاکھ 81 ہزار روپے اضافے کے بعد 80 لاکھ 30 ہزار اور ریوو روکو ایک لاکھ 93 ہزار روپے اضافے کے بعد 84 لاکھ 72 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ٹویوٹا فورچنر جی کی قیمت میں 3 لاکھ 90 ہزار کا
اضافہ ہوا ہے اور اب یہ ماڈل 85 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔فورچنر وی کی قیمت میں 4 لاکھ 52 ہزار روپے، فورچنر ایس کی قیمت مین 4 لاکھ 73 ہزار روپے اور فورچنر Legender کی قیمت میں 4 لاکھ 93 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بالترتیب 99 لاکھ 41 ہزار، ایک کروڑ 3 لاکھ 92 ہزار اور ایک کروڑ 8 لاکھ 42 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔