جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

6540نئے کروناکیسز رپورٹ،شرح 11 فیصد سے تجاوز ،مزید 12 افراد چل بسے،1119مریض شفایاب

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آگیا،6540نئے کیسز رپورٹ،شرح 11 فیصد سے زائد ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں مزید بارہ افراد چل بسے،1119مریض شفایاب ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 540 کیسز

سامنے آئے ہیں، مزید 12 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 119 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 10 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 77 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 63 ہزار 344 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 55 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 58 ہزار 902 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں اب تک کْل 17 کروڑ 7 لاکھ 11 ہزار 868 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 88 لاکھ 60 ہزار 543 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 20 ہزار 415 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 730 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 60 ہزار 335 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں .

سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 100 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 83 ہزار 865 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 969 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 15 ہزار 939 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 975 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 35 ہزار 130 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 749 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 855 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…