جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

بابراعظم ارطغرل ہیں اور ہم اس کے سپاہی ہیں، شاہین شاہ آفریدی

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہاہے کہ اس بار قلندرز الگ موڈ میں نظر آئیں گے،پی ایس ایل کی اچھی تیاری رہی اور کیمپ میں کافی محنت کی ہے، کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلے جس میں خامیوں کو دور کیا، کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، بابراعظم میرا فیورٹ ہے مگر میچ میں ٹیم اپنی اپنی، بابر اعظم نمبر ون پلیئر ہے،

اس کو آؤٹ کرنے کیلئے جادوئی بولنگ کرنا پڑے گی۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ کپتانی نہ کرو ان کو خدشہ تھا کہ بولنگ خراب نہ ہو، کیمپ میں کافی محنت کی ہے، اس مرتبہ لاہور قلندرز الگ موڈ میں نظر آئیں گے۔قلندرز کے کپتان نے کہاکہ کیمپ میں پریکٹس میچز کھیلے جس میں خامیوں کو دور کیا،کپتانی کا کوئی پریشر نہیں،بابر نمبر ون پلیئر ہے، اس کو آئوٹ کرنے کیلئے جادوئی بولنگ کرنا پڑے گی، کوشش کروں گا کہ اپنی بہترین بولنگ کروں۔انہوں نے کہاکہ کراچی اور لاہور کا میچ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، کرائوڈ بھی انجوائے کرتا ہے، امید ہے ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیلے گی،شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہر ٹیم نے ڈرافٹ میں اچھے پلیئرز پِک کئے ہیں، قلندرز کی بولنگ اچھی ہے، ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ بابر پاکستان کی اچھی کپتانی کر رہا ہے، اللّٰہ کرے وہ آٹھ نو سال، بلکہ 15 سال ایسے ہی کپتانی کرے، مجھے فی الحال قومی ٹیم کی کپتانی کا سوچنے کی ضرورت نہیں، بابر اچھی کر رہا ہے، اگر ضرورت پڑی تو کپتانی اعزاز کی بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ارطغرل ہیں اور ہم ان کے سپاہی، شاہین شاہ نے بتایا کہ عمران خان نے ملاقات میں کافی سپورٹ کی، ان کی ٹپس کام آئیں گی، عمران خان نے کہا تھا کہ فاسٹ بولر اچھا کپتان ہوتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…