پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

زوہیب حسن کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ ہائی کورٹ نے 80 کی دہائی کے معروف پاکستانی گلوکار زوہیب حسن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔زوہیب حسن کو 14 نومبر 2021 کو جاری ہونے والے فیصلے کی حکم عدولی پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔توہین عدالت کی درخواست مرزا اشتیاق بیگ کی

جانب سے دائر کی گئی تھی۔عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبوری حکم کے باوجود مدعا علیہ کی جانب سے مدعی پر ہتک آمیز اور توہین آمیز الزامات لگائے گئے۔“مذکورہ مواد مدعا علیہ (مرزا اشتیاق بیگ) کے چار لاکھ فالوورز والے فیس بک اکاونٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔”خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے زوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا تھا۔نازیہ حسن کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ زوہیب حسن نے گزشتہ مہینے ایک انٹرویو میں ان پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔عدالت نے زوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر تک تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نے زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دینے کی بھی ہدایت کی تھی۔اشتیاق بیگ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ زوہیب حسن کو ان کے خلاف بیان بازی سے روکا جائے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…