اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بارشوں کا ایک اور طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ،مری میں بھی مزید 2برفانی طوفان آنے والے ہیں ،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی نے ہلچل مچا دی

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے سال کا پہلا مہینہ پاکستانیوں کیلئے رحمت کیساتھ ساتھ زحمت بن کربھی سامنے آیا ، جہاںجنوری کے آغاز میں بارشوں سے تباہی پھیلائی وہیں بارش برسانے والا ایک اور سلسلہ شروع ہونے والا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمیا ت والوں کا بتانا ہے کہ پاکستان میں بارشوں کا ایک اور طاقتور سسٹم 17جنوری سے ملک میں داخل ہوگا

، جو 24جنوری تک موجود رہے گا ، جس کی وجہ سے ملک کے بیشتر شہروں میں بارش ہوگی ، اس دوران پہاڑوں پر برفباری بھی جاری رہے گی، ملکہ کوہسار مری میں مزید دو برفانی طوفان آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ، دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 14500کیوسک اور اخرج 5000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد8000 کیوسک اور اخراج8000کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد10500کیوسک اور اخراج100 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد17400کیوسک اور اخراج 17400کیوسک ۔بیراجوں میں جناح آمد19400کیوسک اور اخراج 19100کیوسک،چشمہ آمد22800کیوسک اوراخراج 25000کیوسک، تونسہ آمد23400 کیوسک اور اخراج23400 کیوسک، پنجند آمد40300کیوسک،

اور اخراج 40300 کیوسک،گدوآمد 11700کیوسک اور اخراج 3000کیوسک، سکھرآمد3400کیوسک اور اخراج3400 کیوسک کوٹری آمد6100کیوسک اور اخراج 500کیوسک ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1440.58 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ

اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.903 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1130.15 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.072 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح643.80 فٹ،ریزروائر

میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.096 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…