جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان پر تنقید کرنے پر افغان پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا

datetime 9  جنوری‬‮  2022 |

کابل(این این آئی)طالبان حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ حکومت پر کھل کر تنقید کرنے والے افغان یونیورسٹی کے ایک ممتاز پروفیسر فیض اللہ جلال کو کابل میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگست میں امریکی حمایت یافتہ سابقہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے پروفیسر فیض اللہ جلال نے ٹیلی ویژن ٹاک شوز میں کئی بار شرکت کی،

انہوں نے طالبان کو بگڑتے ہوئے مالیاتی بحران کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ان پر طاقت کے ذریعے حکومت کرنے پر تنقید کی۔اقتدار میں واپسی کے بعد سے طالبان نے اختلاف رائے رکھنے والوں پر کریک ڈان کیا ہے، خواتین کے حقوق کے احتجاج کو زبردستی منتشر کیا ہے اور کئی افغان صحافیوں کو مختصر دورانیے کے لیے حراست میں بھی لیا ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ کیا کہ پروفیسر جلال کوسوشل میڈیا پر دیے گئے بیان پر حراست میں لیا گیا ہے، ان بیانات میں وہ لوگوں کو نظام کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہے تھے اور لوگوں کے وقار سے کھیل رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس لیے گرفتار کیا گیا ہے تاکہ دیگر لوگ پروفیسر یا اسکالر ہونے کے نام پر ایسے تبصرے نہ کریں جس سے دوسروں کے وقار کو نقصان پہنچے۔ذبیح اللہ مجاہد نے ان ٹویٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جن کے بارے میں ان کا دعوی تھا کہ وہ پروفیسرجلال نے پوسٹ کی تھیں، ان ٹوئیٹ میں کہا گیا تھا کہ طالبان انٹیلی جنس چیف پاکستان کا کٹھ پتلی ہے، اور نئی حکومت افغانوں کو گدھا سمجھتی ہے۔ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں پروفیسر جلال نے طالبان کے ترجمان محمد نعیم کو جو اس پروگرام میں موجود تھے کو بچھڑا کہہ دیا تھا جوکہ افغانستان میں بے عزتی سمجھا جاتا ہے۔ان کی پرجوش تنقید کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے تھے، جس سے خدشات پیدا ہوئے کہ وہ طالبان کے انتقام کا خطرہ مول لے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…