منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکس نہ دینے والوں کو نوٹس نہیں دیں گے ، ان کی آمدنی بتائیں گے ،شوکت ترین

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس نہ دینے والوں کو نوٹس نہیں دیں گے ، ان کی آمدنی بتائیں گے ،22 کروڑ کی آبادی میں صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں، چند ہفتوں میں بغیر نوٹس کے ٹیکس نادہندگان کے پاس ایف بی آر پہنچ جائے گا، ٹیکس نا دہندگان کو کسی بھی صورت ہراساں نہیں کیا جائے گا،

ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر شخص تک پہنچیں گے، اگر پھر بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے تو قانونی کارروائی کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم ان کو ہراساں نہیں کریں گے، ان کے سامنے ڈیٹا رکھیں گے، ہم ان تک پہنچ چکے ہیں بس سوئچ آن کرنا ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ چند ہفتوں میں بغیر نوٹس کے ٹیکس نادہندگان کے پاس ایف بی آر پہنچ جائے گا، ٹیکس نا دہندگان کو کسی بھی صورت ہراساں نہیں کیا جائے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے پہنچنے سے پہلے پہلے کہنا چاہتا ہوں کہ غیر رجسٹرڈ افراد ٹیکس دینا شروع کردیں، اگر اس منصب پر رہا تو نہ صرف سب کو انکم ٹیکس بلکہ سیلز ٹیکس بھی دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے ذریعے ہر شخص تک پہنچیں گے، اگر پھر بھی ٹیکس ادا نہیں کرتے تو قانونی کارروائی کریں گے، ہمارے پہنچنے سے پہلے آپ لوگ ٹیکس ادا کریں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ گڈز پر سیلز ٹیکس وفاق کا دائرہ اختیار ہے، چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کی زندگی کو آسان بنادیا ہے، ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملک میں پائیدار ترقی ہوسکتی ہے، ٹیکس کا نظام خود کار بنانے کے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکسوں کو سادہ کرنے سے زیادہ ٹیکس ملتا ہے، جب کوئی ٹیکس ادا نہیں کرے گا تو ترقی کیسے کریں گے۔شوکت ترین نے کہا کہ بیرون ممالک میں اگر آپ ٹیکس نہیں دیتے تو آپ کا ووٹ نہیں، پاکستان میں صرف دو ملین لوگ ٹیکس ادا کرتے ہیں، اب یہ سسٹم تبدیل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…