منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس پر 5 جنوری سے عمل درآمد ہوگا۔ سی اے اے نے این سی او سی کی ہدایت پر نئی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کیٹیگری بی اور سی ختم کردی

گئی۔حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پابندی والے ممالک پر مبنی کیٹیگری بی اور سی مکمل طور ختم کردیا ہے۔مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ،15 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ، یورپی ممالک سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔متحدہ عرب امارات سے آنے والی 50 فیصد پروازوں کے مسافروں کو ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کرانا ہوں گے۔حکم نامے کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو 10 روز کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔حکم نامے میں اس سے متعلق کہا گیا ہے کہ ہوٹل یا مخصوص جگہ پر قرنطینہ مسافر اپنے اخراجات اٹھانے کے پابند ہوں گے تاہم محکمہ صحت کے سینٹرز میں قرنطینہ ہونے پر اخرجات نہیں لیے جائیں گے۔سی اے اے نے این سی او سی کی ہدایت پر نئی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق 5 جنوری سے ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…