پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز ٗ ماہرین صحت نے عوام کو خبردار کر دیا

3  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے، لازمی ویکسینیشن کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں کورونا صورتحال

اور اس کے بڑھتے کیسز اور ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا۔اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر جنرل ظفر اقبال اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی شریک تھے، اجلاس میں لازمی ویکسینیشن کے لیے سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین دن میں کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وہاں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 سے بڑھ کر 6 فیصد ہو گئی ہے۔اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے شہریوں کو ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کے لیے شہری ماسک پہنیں، سماجی فاصلہ رکھیں۔این سی او سی کے مطابق ویکسین یافتہ افراد اومی کرون سے کم متاثر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب وفاقی ماہرین صحت نے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کا آغاز کراچی سے ہو چکا ہے، محکمہ صحت سندھ نے شہر میں مزید 10 افراد میں اومی کرون ویریئنٹ کی تصدیق کی ہے۔حکام محکمہ صحت کے مطابق کراچی

میں اومی کرون کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، مزید 10 نئے کیسز کے بعد اب شہر میں اومی کرون ویریئنٹ کے مریضوں کے تعداد 54 ہوگئی ہے۔وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں اومی کرون ویرئینٹ جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے جس کے سبب شہرقائد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح7 فیصد ہوچکی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں

ویکسینیشن کی شرح محض 40 فیصد ہے جس سے کیسز بڑھ رہے ہیں، کراچی کے بعد اگلا نمبر لاہور کا ہے جہاں اومی کرون کی وجہ سے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔وفاقی حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں بھی اومی کرون کی کمیونٹی ٹرانسمیشن شروع ہوچکی ہے۔ڈاکٹر فیصل محمود کے مطابق کراچی میں کیسز روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، کورونا کیسز بڑھنے سے اسپتالوں میں مریضوں کے داخلے بھی بڑھیں گے،یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اومی کرون ویریئنٹ کم خطرناک ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…