کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مسافر غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گیا

1  جنوری‬‮  2022

کراچی ٗ اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مسافر غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق امارات ایئر لائن کورونا پازیٹو مسافر کو پرواز میں بٹھا کر کراچی لائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ مسافر دبئی میں بھی کورونا

پازیٹو تھا اور جب اس کا کراچی پہنچنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو وہ یہاں بھی پازیٹو ہی آیا ہے۔کورونا سے متاثرہ مذکورہ مسافر کو 3 روز کیلئے آئسولیشن میں رکھنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایئر پورٹ پر موجود محکمہ صحت کے عملے نے اس واقعے سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو رپورٹ کر دی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے مزید 556 کیسز رپورٹ ہوئے اور 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51141 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 556 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اوروائرس سے 6 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28933 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 95933 تک جاپہنچے ہیں ، فعال کیسز کی تعداد 10184 ہے۔این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 479 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 56816 ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…