جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

نوازشریف کی قیادت میں 2022 میں جناح کا پاکستان بنانے کی فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کریں گے، شہباز شریف

datetime 31  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے نئے سال پر اہل وطن کے لئے دعااور نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یا اللہ آنے والے

تمام سال پاکستان اور دنیا کے لئے امن، سلامتی اور خیروبرکت کے سال ہوں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں 2022 میں جناح کا پاکستان بنانے کی فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز کریں گے،قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان شااللہ انہیں معاشی تباہی، مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات دلائیں گے،2022 میں قوم کو نئی امید، نیا حوصلہ اور نئی روشن منزل کی نوید دیں گے اور بہتری کی طرف لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اذیتوں، دکھوں اور مہنگائی کا ایک اور سال تمام ہوا،قوم کی زندگی میں ان تلخیوں کا غم ہے، نئے سال پر عہد کریں کہ ہم بابائے قوم کے اتحاد، تنظیم اور یقین محکم کے زریں اصولوں پر کاربند ہوں گے،دعا ہے کہ 2022 اور اس کے بعد آنے والے برسوں میں کشمیر، فلسطین اور مقبوضہ خطوں کے عوام کو آزادی کی نعمت میسرآئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…