بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے سال 2021 کا آخری ہفتہ بھی مہنگا ثابت ہوا، 22 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں

datetime 31  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

17لاہور( این این آئی)مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے سال 2021 کا آخری ہفتہ بھی مہنگا ثابت ہوا،17 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح21.92 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ،ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میںاضافہ ہوا ۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے برائلر مرغی 4 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،انڈے 2 روپے 69 پیسے فی درجن ،دال مسور 2 روپے 27 پیسے فی کلو ،اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 8 روپے 77 پیسے مہنگا ہوا ۔اعدادوشمار کے مطابق اڑھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1014 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے ، دال چنا 1 روپے 29 پیسے فی کلو ،لہسن ایک روپے 82 پیسے فی کلو ،چینی 59 پیسے فی کلو مہنگی ،مٹن 4 روپے 53 پیسے فی کلواور بیف کی قیمت میں98 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ۔حالیہ ہفتے میں7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،ٹماٹر 24 روپے 68 پیسے فی کلو ،آلو 3 روپے 57 پیسے فی کلو سستے ہوئے ،سرخ مرچ کے 200 گرام پیکٹ کی قیمت میں 20 روپے 51 پیسے کمی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران پیاز 88 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 39 روپے 15پیسے سستا ہوا۔آٹے کا بیس کلو کاتھیلا 4 روپے 95پیسے سستا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں استحکام رہا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…