کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظورحسین وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ہے ہے ۔فضل الرحمان کو کے پی میں جتنا حصہ ملنا تھا مل گیا اب انہیں بھی کچھ نہیں ملے گا،اب باری ہماری ہے۔نواز شریف مارچ سے پہلے وطن واپس نہیںآئیںگے۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔
وفاق فرٹیلائزر کمپنیوں پر دبا ڈال کرسندھ کے حصے کی یوریا کھاد دیگر صوبوں کو دے رہا ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے سندھ کی یوریا کھاد کا کوٹا ڈیڑھ لاکھ کم کرواکے پنجاب کو زیادہ دلوایا ہے ۔سندھ کی کھاد باہر نہیں جانے دیں گے,جس کے لیے ہم نے بارڈرز پر چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں۔وہ بدھ کو سندھ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔منظور وسان نے کہا کہ حماد اظہرکون ہوتا ہے جو کوٹا سسٹم کرکے صوبوں کو اسمگلنگ کرے۔وفاق سندھ میں کھاد کی شارٹیج پیدا کرناچاہتا ہے۔سندھ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے عمران خان صاحب سندھ پر رحم کریں۔مشیر زراعت نے کہا کہ گیس سندھ پیدا کرتا ہے اور کمپنیاں بھی سندھ میں ہیں۔وفاق قلت پیدا کررہا ہے۔سندھ حکومت چاہتی ہے کہ یوریا کھاد باہر نہ جائے جلد بحران ختم ہو۔ہم نے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔گھوسٹ ڈیلرز کو یوریا کھاد نہیں ملنی چاہیے، یوریا کھاد کی کمپنیاں ڈیلرز کو غلط طریقے سے کھاد دے رہی ہیں۔سندھ میں یوریا کھاد کا بحران جنم لے رہا ہے۔آج سے تمام ڈیلرز کی کمپنیاں بحال کردی جائیں گی اور سب کو یوریا کھاد ملے گی۔ایک شہر کا کوٹا دوسرے شہر کو نہیں ملے گا۔منظور وسان نے کہا کہ سندھ کی کھاد باہر نہیں جانے دیں گے,جس کے لیے ہم نے بارڈرز پر چیک پوسٹیں قائم کردی ہیں, کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں,
اب سے فرٹیلائزر کمپنیاں یوریا کھاد تمام ڈیلرز کو فراہم کریں گی کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا, ہمارا فرض ہے کے کاشتکاروں کو وقت پر یوریا کھاد ملے۔سندھ میں یوریا کھاد کے بحران کی ذمہ دار وفاق اور فرٹیلائزر کمپنیاں ہیں۔عمران خان سندھ کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔منظور حسین وسان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری
کی شادی کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی یا 2022 یا 2023 میں ہوگی۔سیاسی حوالے سے سال 2022 خطرناک ہوگا۔ بہت سے جلسے جلوس ہونگے۔بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔مارچ سے پہلے نواز شریف وطن واپس نہیں آئینگے۔فضل الرحمان کو کے پی میں جتنا حصہ ملنا تھا مل گیا اب انہیں بھی کچھ نہیں ملے گا،اب باری ہماری ہے۔منظور وسان نے عمران خان کے متعلق پیشگوئی
کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ہے۔عمران خان پاکستان کا گوربا چوف بنے گا۔جس طرح گوربا چوف نے رشیا تباہ کیا ایسے ہی عمران خان پاکستان کو تباہ کررہے ہیں،اب عمران خان کو حکومت نہیں ملے گی۔آئندہ انتخابات میں مقابلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ہوگا۔منظوروسان نے صحافی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم کیو ایم اب الطاف حسین والی جماعت نہیں رہی پہلے پریشر اور ڈنڈا تھا اب وہ ختم ہوچکی ہے,جی ڈی اے کے پیچھے طاقتیں ہٹ گئی ہیں۔اب ان کا بھی کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا ہوں۔