ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

شاندارپرفارمنس کا مظاہرہ ،بابر اعظم نے مجھے غلط ثابت کردیا، شاہد آفریدی

datetime 23  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی بابر اعظم کو کپتان بنانے کے حق میں نہیں رہے ہیں تاہم بابر نے اپنی پرفارمنس سے انہیں غلط ثابت کردیا ہے۔44 سالہ شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل

پر انٹرویو میں کہا کہ میں بابر کو کپتانی جیسی بڑی ذمہ داری سونپنے کے حق میں کبھی بھی نہیں رہا ہوں۔یاد رہے کہ بابر اعظم کو اکتوبر 2019 میں سرفراز احمد کی جگہ پاکستان کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا گیا تھا ،ایک سال بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم کی باگ ڈور بھی سونپی گئی تھی۔بابر اعظم کو کپتان بنائے جانے کے وقت ماہرین کی رائے تھی کہ بابر اعظم میں قائدانہ صلاحیتیں موجود نہیں ہیں تاہم کپتان نے اپنی حالیہ پرفارمنس سے ناقدین کو خاموش کروادیا۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے یو اے ای میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے تمام گروپ میچز جیت کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، ٹورنامنٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والی واحد ٹیم تھی۔اس کے بعد گرین شرٹس نے بنگلہ دیش کو T20 اور ٹیسٹ سیریز دونوں میں وائٹ واش کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…