پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا۔سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما نوازش

علی پیرزادہ کی درخواست پر سماعت ہوئی تو مدعی پیش نہ ہوئے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ درخواست گزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے، اسحاق ڈار کو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔ سابق وزیر خزانہ کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت دو ماہ حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصور ہوگی، اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن نہیں ہوا اس لئے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست خالی قرار دینے میں پیشرفت ہوگئی ہے۔حکم امتناع ختم ہونے پر اسحاق ڈار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی اسحاق ڈار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق ہوجائے گا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان آ کر حلف نہ اٹھایا تو نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…