اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سے ترکی جانے والی پہلی فریٹ ٹرین کاکل (بروزمنگل کو) افتتاح ہوگا،پہلی بارٹرین کے ذریعے سے 3ہزار ٹن سامان ترکی جائے گا،استنبول تہران اسلام آباد(آئی ٹی آئی) فریٹ ٹرین سروس مارچ میں چلناتھی مگرریلوے حکام کی نااہلی کی وجہ سے نہ چل سکی ،وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی اسلام آباد ڈرائی پورٹ سے فریٹ ٹرین کاافتتاح کریں گے ،ٹرین گلابی نمک ،کجھوریں او رچاول لے کرجائے گی،پاکستانی ٹرین زاہدان تک جائے گی وہاں سے کنٹینر و سامان دوسری ٹرین پرلوڈ کیاجائے گا،اسلام آباد سے ترکی تک سامان زیادہ سے زیادہ 14دن میں پہنچے گا جبکہ اگر سمندر کے ذریعے سامان بھیجاجائے تو 21دن لگیں گے۔