اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے ،ضلع خیبر میں شدید فائرنگ کے بعد راکٹ چل گئے ، علاقہ میدان جنگ بن گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں 4افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ کمرسر میں خودکش دھماکے میں 2 افرادجاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 5، 5 لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

اُدھر ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی پولنگ اسٹیشن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی اورفرار ہوگئے۔فائرنگ میں پی ٹی آئی کے ایم این اے شاہد خٹک کے چچازاد بھائی اورانکا گن مین جاں بحق اور چارافراد زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد پولنگ روک دی گئی۔ضلع خیبر میں شدید فائرنگ کے بعد راکٹ چل گئے ۔ضلع خیبر بلدیاتی الیکشن کے دوران میدان جنگ بن گیا، زخہ خیل اورلنڈی کوتل میں مسلح افرادکے پولنگ اسٹینشوں پرحملے اورفائرنگ سے بھگڈرمچ گئی جبکہ تصادم کے درمیان راکٹ چل گئے۔پولنگ اسٹیشن پربیلٹ باکس توڑگئے اور الیکشن مواد کوبھی نقصان پہنچایا گیا جبکہ بھگڈر اور بد نظمی کے بعد 20 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کاعمل بند ہوگیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے لکی مروت کے پولنگ اسٹیشن سمندر میں ووٹنگ کے دوران فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔یہ وقوعہ پولنگ کے اندر رونما ہوا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔خیال رہے کہ مقتول کی لاش مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے۔چارسدہ کے علاقے طارق آباد میں اے این پی اور کیو ڈبلیو پی کے کارکنوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے اے این پی کے ایک کارکن زخمی ہو گئے جبکہ اس واقعے کے بعد پولنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے قومی وطن پارٹی کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی) کے گرہ حیات میں پولنگ اسٹیشن میں 2 گروپوں میں تصادم ہوا۔دونوں گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔صوابی کالو خان میں سیاسی پارٹیوں کے کارکنان میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ضلع خیبر کی سب تحصیل ملاگوری میاں مورچہ میں پولنگ اسٹیشن میں پولیس

کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی ہے جس کے باعث پولنگ کا عمل رک دیا گیا ہے۔تحصیل جمرود کے علاقہ ملاگوری میں پولنگ اسٹیشن میں بھگدڑاور ہوائی فائرنگ کے بعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا۔پشاورمیئر کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے جانے کا الزام، خاتون پریذائیڈنگ افسر شوہر سمیت گرفتارہوگئی خیبر کی تحصیل باڑہ کے

علاقے جان خان اسکول میں خواتین پولنگ اسٹیشن میں بدنظمی کے بعد پولنگ کا عمل روک دیاگیا۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے شہید بانڈا پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویلج کونسل کے جنرل کونسلر کے امیدوار زخمی ہوگئے۔ضلع ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی میں پولنگ اسٹیشن پر دو سیاسی

پارٹیوں کے درمیان تصادم کے بعد پولنگ کا عمل شدید متاثر رہا تاہم ضلعی انتظامیہ نے پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرادیا۔ضلع لکی مروت میں ملتانی من جیوالہ کے خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ فائرنگ کے بعد پولنگ روک دی گئی تاہم ڈی پی او شہزادہ عمر ریاض نے موقع پر پہنچ کر

حالات پر قابو پالیا۔کوہاٹ کے سنگڑھ گرلز پرائمری اسکول پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کی شکایت پر تحصیل میئر کیامیدوار نے پولنگ رکوا دی تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے خاتون پریذائیڈنگ افسر کو کام سے روک کر چارج ڈپٹی پریذائیڈنگ افسر کے حوالے کر دیا۔بونیرکی تحصیل چغرزئی میں بد نظمی کے باعث خواتین پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روکا گیا تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…