بنوں /اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ضلع بنوں کی تحصیل بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق بکا خیل میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،
چیف الیکشن کمشنر نے اس سلسلے میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کمیٹی مکمل تحقیقات کر کے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی، کمیٹی اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کا ہے کہ کمیٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاء خرم شہزاد اور ڈائریکٹر الیکشن کمیشن خیبر پختون خوا خوش حال زادہ شامل ہیں۔جے یو آئی رہنما اکرم درانی نے بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان پر 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولنے، انتخابی عملے کے اغواء اور پولنگ کا سامان ساتھ لے جانے کے الزامات لگائے ہیں۔