جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ (این این آئی)کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور حیدر آباد سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران مزید شدید ہوگیا، جو گیس 24 گھنٹوں میں کچھ دیر کیلئے آتی تھی اب وہ بھی آنا بند ہو گئی جس کے باعث لوگوں کو شدید

مشکلات کاسامنا ہے ، گیس کی بندش کے باعث لکڑیوں اور گیس سلنڈر کی قیمتیں آسمان پر چلی گئیں، لائنوں میں لگ کر لوگ سلنڈر بھروانے پر مجبور ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے اکثر علاقوں میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ، لیاری میں گزشتہ چار مہینے سے گیس ناپید ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں، علاقہ مکینو ں نے بتایاکہ دھوئیں سے کھانسی اور آنکھوں کے امراض بڑھ گئے ہیں۔سردی کی شدت میں مزید اضافے کے بعد لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر میں شدید کمی ہوگئی ، کچھ علاقوں میں گیس بالکل غائب ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہر میں گیس شارٹ فال 15 سو ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق حکومت نے گیس سپلائی برقرار رکھنے کا وعدہ کیا تھا تاہم جو اب تک پورا نہیں کیا، ایک دو دن میں اگر گیس فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو وہ اپنی ملز بند کرکے سڑکوں پر آ جائیں گے۔راولپنڈی اسلام آباد میں بھی گیس بحران شدت اختیار کرگیا ہے، گھریلو صارفین گیس کی قلت سے پریشانی ہوئی، سلنڈر اور لکڑیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی۔کوئٹہ میں گیس پریشر میں شدید کمی کی وجہ سے شہری شدید پریشان دکھائی دیئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…