اسلام آباد ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ، عام ریڈزون کی شاہرات بھی عام ٹریفک کیلئے بند

18  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے سلسلے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تیاریاں مکمل ہو گئیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے شاہراہوں کو رنگ برنگی قمقموں اور خوبصورت بینرز سے سجا دیا گیا،گرین بیلٹس موسمی

پھولوں کے رنگ بکھیر نے لگے،سکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی،ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا، عام ریڈزون کی شاہرات بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزراء خارجہ کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں کو برقی قمقموں اور بینرز سے سجائے گئے ہیں، شہریوں نے بھی مہمانوں کیلئے ہونے والی سجاوٹ اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،اجلاس کے لیے سکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی، ریڈ زون میں کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکے عام ریڈزون کی شاہرات بھی عام ٹریفک کیلئے بند ہوں گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان، 41 سال کے بعد 19 دسمبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، مقصد، لاکھوں افغانوں کو درپیش انسانی بحران کے تدارک اور ان کی معاونت کی جانب عالمی برادری کی توجہ لانا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…