کراچی میں شدید سردی ، مختلف علاقوں میں 6 افراد ٹھٹھر کر جاں بحق

18  دسمبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی)شہر میں سائبرین ہوائیں فٹ پاتھی نشے کے عادی افراد کی موت بن گئیں مختلف علاقوں6 افراد سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہوگئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائبرین ہوائیں داخل ہو گئیں جس کے سبب سردی کی شدت بھی بڑھ گئی، شہر میں 22 کلو میٹر فی

گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں اسردی کی لہر 21دسمبر تک جاری رہے گی سائبرین ہوائیں نشے کے عادی افراد کی موت بن گئی آج سب لسبیلہ سگنل کے قریب سردی سے ٹھٹھر کر 63 سالہ شخص محمد رشید ولد امجد ہلاک ہوگیا جسکیکی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نعش کو سول ہسپتال منتقل کیاگیا ، آرٹلری میدان کے علاقے گورنر ہاوس کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی، لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں روڈ پر لاش کی اطلا ع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 35سالہ شخص کی لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کاعادی ہے اور نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا ہے۔عزیزآباد کے علاقے کریم آباد بلاک 3کے فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 55سالہ فاروق ولد محمد کی لاش ملی سائٹ اے کے علاقے میٹروویل میں فاروق اعظم مسجد کے قریب 65سالہ شخص کی نعش ملی کینٹ اسٹیشن کے قریب گیٹ وے ہوٹل سے ایک شخص کی دو سے تین روز پرانی لاش ملی ، جیسے پولیس نے ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ، جہاں متوفی کی شناخت 39سالہ کامران ولد لقمان کے نام سے ہوئی

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…