ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے نواز شریف کیلئے شعر لکھ دیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی ، مانیٹرنگ ڈیسک)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے، ڈبل شاہ کے بعد کرپشن کے بے تاج بادشاہ ڈبل شریف کی 17 ہزار ٹرانزیکشنز پکڑی گئیں، منی ٹریل مل گئی ہے، دوسروں پر الزام نہ لگائیں خود کو دیکھیں،کرپشن میں ایک دوسرے کے پارٹنرایک دوسرے کی کرپشن چھپاتے ہیں۔

دوسرا ہم پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں۔وہ گورنرہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم بھی موجود تھے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے ملازمین کے اکانٹس سے اربوں روپے گھمائے گئے،ڈبل شریف کے دھندے کو ہم نے بے نقاب کیا ہے،ایک بار ایک ڈبل شاہ آیا تھا،اب ڈبل شریف آئے ہیں۔ ڈبل شریفوں نے اپنے دور میں جو پاکستان کے ساتھ کیا ہے شاید ہی کسی نے کیاہو گا۔ان کا کہنا تھا 1973 میں نیشنلائزیشن کا آغاز ہوا تو بڑے گروپس سرمایہ لے کر پاکستان سے باہر گئے، پاکستان کے کاروباری حلقے آج تک پالیسیوں پر بھروسہ نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں کئی ممالک کی معیشت کو نقصان ہوا لیکن پاکستان نے وبا میں اپنی معیشت کا زیادہ نقصان نہیں ہونے دیا، جو لوگ پاکستان کو اس وقت دیوالیہ کہہ رہے ہیں اورہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری آئے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن زدہ لوگ جنہوں

نے ادروں کو نہیں چھوڑا،ایک لندن میں رہ رہا ہے وہ وہاں دوائی لینے گئے واپس نہ نہیں ائے،ایک طرف نئے پاکستان اور ایک طرف پرانے پاکستان کی جنگ ہے،ایک شریف پاکستان میں ہے جو ہم سے حساب مانگتاہے،16 ارب کی منی لانڈرنگ میں شہباز شریف ملوث ہیں،16 اکانٹس میں پیسے ٹرانسفر ہوئے،ملک احمد شریف گروپ کے چپڑاسی ہیں،اس کی

تنخواہ 25 ہزار ہے،اس کے نام پر دس اکانٹس ہیں،یہ شریف نہیں ڈبل شریف ہیں،انہوں نے 17 ہزار ٹرانزیکشن کی ہے،یہ وہ ٹرانزیکشن ہے جو پکڑی گئی ہیں ، انہوں نے آئی پیپز سے بڑے بدنام کنٹریکٹ کیے تھے،ہم کوشش کے باوجود ابھی بھی قسط دینے کے پابند ہیں،ہم ان کو نہیں چھوڑیں گئے،جب بھی پریشر آتا ہے تو یہ اکٹھے ہوجاتے ہیں،قوم کو غلط راستہ

دکھانا ان کا شیوا ہے،یہ قوم کو چمک دکھاتے ہیں،اس کے پیچھے ان کی کرپشن ہوتی ہے۔شریف برادران نے ملک کے ساتھ کیا ہے وہ گزشتہ 50 سال میں کسی نے نہیں کیا،نواز شریف نے ڈالر اکانٹ فریز کیے تھے،جب اداروں کو قومیا گیا تو اس وقت نجی سیکٹر کے بڑے گروپ ملک سے باہر چلے گئے ۔انہوں نے کہاکہ یہ اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں،

نواز شریف ملک واپس نہیں آتے ہیں ،وہ ملک واپس آئیں تو ان کو پاکستان کی جیلوں کی خوب سیر کرائیں گے،شریفوں نے اپنے نوکرٹائرپنکچرشاپ، ڈرائی فروٹ والے سمیت جوہاتھ چڑھا اس کے نام پرمنی لانڈرنگ کی،ایک شخص جس کی تنخواہ پچیس دوسرے کی دس ہزاران کے نام پراربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، چپڑاسی گلزاراحمد عمران نے پانچ ملین

وصول کئے ہیں ،جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا،بجلی مہنگی کرنی پڑتی ہے سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں،ہم کرپٹ ڈبل شریف برادران کوچھوڑیں گے،جہاں تک ممکن ہوگا جائیں گے،یہ ایک دوسرے کولاڑکانہ اورلاہورمیں گھسیٹنے والے تھے،انہوں نے ہائی ویزبنانے کی باتیں کی، منصوبوں کے پیچھے کرپشن کی یہ وطن

واپس آئیں تو ان کو پاکستان کی جیلوں کی خوب سیر کرائیں گے۔ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے دعوی کیا کہ مہنگائی پچھلے سال سے کم ہے،آلواورانڈے کی قیمتیں پچھلے سال سے کم ہیں،سندھ کے علاوہ آٹاپورے ملک میں سستا55روپے کلوہے،پیٹرولیم پرائیسزاورباہرسے آنے والی چیزیں مہنگی ہوئی ہیں یہ منی بجٹ نہیں ریفارمزبجٹ ہے،حکومت کوئی نیاٹیکس لگانے نہیں جارہی ہے۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا نواز شریف کے لیے شعر لکھا ہے،

تم سے انوگریشن بھی کرالیں گے تم آؤ تو سہی

تمہیں جیل میں بھی ڈالیں گے تم آو تو سہی

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…