جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شہزاد اکبر نے بیرون ملک منتقل ہونے اور بھاگنے کا منصوبہ بنایا ،اطلاعات پر عمران خان نے تین ماہ کے لئے وزرا ، معاونین خصوصی اور مشیروں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی ،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ عمران خان نے شہزاد اکبر کی سرزنش کی کہ تم نے مجھے مروا دیا،یہی بھی اطلاعات ہیں کہ شہزاد اکبر نے بیرون ملک منتقل ہونے اور بھاگنے کا منصوبہ بنایا اورانہی اطلاعات پر عمران خان نے تین ماہ کے لئے وزرا ، معاونین خصوصی اور مشیروں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی ،ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے،

ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں جو بھاگنے والی کی اطلاع دیں گی ،شہزاد اکبر نے عمران خان کے اچھے دن دیکھے، اب برے دن میں بھی ان کا ساتھ دیں،ہم حکمرانوں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے اور اس کے لئے ہم نے قانونی سیل بنا دیا ہے جس کے تحت ان کا پیچھا کریں گے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ اور شہبازشریف کے ترجمان ملک محمداحمدخان نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں کامیابی کا تسلسل جاری رکھا ،پی ٹی آئی لاہور کے ضمنی انتخاب میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میدان چھوڑ کر فرار ہوئی ،خانیوال میں پی ٹی آئی کو 14 ہزار کے مارجن سے شکست دی،یہاں پی ٹی آئی کے امیدوار نے انتخابی مہم کے بینر پرعمران خان کی تصویر نہیں لگائی ،آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ بہت بھاری ہوگا اس لئے کوئی بھی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہے ۔خانیوال کے ضمنی انتخاب میںووٹ کو بھی عزت ملی اور خدمت کو ووٹ ملا،عام انتخابات میں بھی یہی ٹرینڈ ہوگا جو خانیوال میں دیکھا گیا۔ انہوںنے کہا کہ شہزاد اکبر کو کئی دفعہ عمران خان سے ڈانٹ پڑ چکی ہے، ان کی کئی دفعہ سرزنش کی گئی کہ تم نے جتنے کیسز بنائے اس میں سے ایک بھی کیس میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے ،

شہزاد اکبر کو پتا ہے کہ عمران نیازی کے دن گنے جا چکے ہیں،عمران نیازی کو انتقام میں جلانے والا شخص شہزاد اکبر ہے ،ایف آئی اے میں ڈیڑھ سال بعد چالان جمع کروانا شرمناک اور افسوسناک ہے ،شہزاد اکبر سے جھوٹا شخص ہے اور اپنی نوکری بچانے کے لئے جھوٹ بولتے ہیں،شہزاد اکبر بھاگنا چاہتے ہیں ، انہی اطلاعات پر

عمران خان نے وزیروں،مشیروں اورمعاون خصوصی کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگائی ،لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، ٹیمیں تشکیل دی ہوئی ہیں جو بھاگنے والی کی اطلاع دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ملک کی معیشت دیوالیہ ہو چکی ہے،شہزاد اکبر نے عمران خان کے اچھے دن دیکھے، اب برے دن

میں بھی ان کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ نجی محفلوں میں بیٹھ کر پی ٹی آئی کے ممبران کہتے ہیں کہ ہم کس منہ سے عوام کے پاس جائیں،پی ٹی آئی عوامی سطح پر مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواری مایوسی کا شکار ہیں،جب آپ سرکار میں نہیں ہوں گے تب آ پ کو آٹے دال کے بھائو کا علم ہوگا ۔ ان

سے تاریخ تو بدلی نہیں جا سکی اگر ان کے بس میں ہوتا نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبے بدل دیتے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)ضمنی انتخابات میں جیت کا ریکارڑ قائم کیا ہے ،ماضی میں ضمنی انتخابات حکومتیں جیتتی تھی اس دفعہ ووٹ چور حکومت ہے اس وجہ سے تمام انتخابات میں حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جب عمران خان اور عثمان بزدار سیٹ پر نہیں ہوں گے تو تب تحریک انصاف کیسے ووٹ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خدمت کی سیاست ہے ملک کی تعمیرو ترقی ہے ،آج لوگ کہتے ہیں ہمیںپرانا پاکستان ہی واپس کردیں۔انہوںنے کہا کہ شہزاد اکبر عمران خان کو ڈبونے والا شخص ہے ،شہزاد اکبر اپنا یوٹیوب چینل شروع کریں وہاں

میڈیا ٹرائل کیا کریں۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ شہباز شریف کے نام کے ساتھ ترقی اور خدمت منسوب ہے ،شہزاد اکبر کی ساری باتیں بدنیتی پر مبنی ہیں،نئے الزامات میں کیا فرق ہے جو آپ نے نیب کیسز میں بھی لگائے ،یہ سیاست کے او می کرون ہیں ،آپ بتائیں تین سال جھوٹ بولنے کے سوا آپ نے کیا کیا ہے ،ہم قانونی طور پر آ پ

کاپیچھا کریں گے۔ا نہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر نے ایف آئی کی دستاویزات بھی نہیں پڑھ پا رہے ،سیاسی مداخلت کسی تفتیش میں اثر انداز نہیں ہوسکتی لیکن یہاں شہزاد اکبر کو اختیار دیا گیاہے وہ تفتیش کو کنٹرول کر رہے ہیں،شہزاد اکبر کواختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے نتائج حاصل کریں،پہلے شہزاد اکبر نیب کے فائلیں اٹھائے پھرتے

تھے اب ایف آئی اے کی فائلیں اٹھائے پھر رہے ہیں،شریف گروپ آف انڈسٹری کو شہزاد اکبر کے خلاف کیس کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ شہزاد اکبر مایوس ہیں ،وہ سمجھتے ہیں شہباز شریف کے خلاف میڈیا ٹرائل ہوتا رہے اسی سے ان کی سیاست چمکتی رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ حکومتی ایماء پر مقدمات بنائے جارہے ہیں،ہم ہر الزام کو سہ رہے ہیں اورجواب بھی دے رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ شہزاد اکبر آنکھیں رکھنے کے باوجود اگر اندھے ہیں تو

اچنبھے کی بات نہیں،یہ واضح کہا گیا ہے کہ مقدمے سے پہلے کردار کشی کرنے سے انصاف کی توقع کم ہو جاتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ فواد چودھری نے کہا کہ جسٹس وجیہ کے خلاف مقدمہ کرنا ہے کیونکہ انہوں نے جھوٹ بولا ہے ،شہزاد اکبر جیسے لوگ ڈھٹائی اور بے شرمی سے جھوٹ بولتے ہیں ان کے ساتھ کیا ہونا چاہیے ،ہم قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے انہیں بھاگنے نہیں دیں ،شہزاد اکبر جھوٹ بریگیڈ کے سرغنہ ہیں جو حکومت کے تحت کام کر رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…