اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

وفاقی دارالحکومت میں چھٹیوں کا اعلان ہو گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے جس کے دوران ہفتہ اور اتوار کو لوکل چھٹی ہو گی، پیر کی چھٹی کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کرے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ او آئی سی کی تاریخی کانفرنس اسلام آباد میں پارلیمنٹ میں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے یہ کانفرنس تاریخی ہو گی، جس کے سلسلے میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات فوج اور دیگر اداروں کی مدد سے کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے، وزیرِ اعظم اس تاریخی اجلاس سے خطاب کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزرات داخلہ، چیف کمشنرز اور پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس بند نہیں کی جائے گی۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتِ حال سے انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں، او آئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس پڑوسی ملک افغانستان کے مسائل پر تعمیری و تاریخی کردار ادا کرے گی۔انہوںنے کہاکہ کانفرنس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات ہوں گی جس پر پیشگی معذرت چاہتے ہیں



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…