بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالر کی قیمت 181 کے قریب پہنچ گئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (آن لائن) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی

قیمت خرید 177.88روپے سے بڑھ کر177.90روپے اور قیمت فروخت177.98روپے سے بڑھ کر178روپے ہو گئی اسی طرح 20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 180روپے سے بڑھ کر180.20روپے اور قیمت فروخت180.50روپے سے بڑھ کر180.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 199.60روپے سے بڑھ کر199.80روپے اور قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر202.30روپے ہو گئی جبکہ20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید235.20روپے سے بڑھ کر235.50روپے اور قیمت فروخت237.80روپے سے بڑھ کر238روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1788ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت650روپے اضافہ سے 1لاکھ25ہزار100اوردس گرام سونے کی قیمت557روپے اضافہ سے 1لاکھ7ہزار253 روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…