جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ،ماچس کی مانگ بھی بڑھ گئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے سے گیس کی فراہمی بند ہونے سے خواتین کے لیے کھانا پکانابھی محال ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران شدید ہوگیا، علاقہ مکینوں کے مطابق

ایس ایس جی نے کے الیکٹرک کی طرح شہر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا آغاز کردیا ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ ایس ایس جی سی عملہ جان بوجھ کر علاقے میں وال کو روزانہ بند کررہا ہے، ایس ایس جی سی روزانہ 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کررہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ نیو کراچی، ایف بی ایریا، بفرزون میں گیس رات 12 سے صبح 6 بجے تک کھولی جارہی ہے۔کراچی کے علاقے کھارادر، لیاری، لائنز ایریا، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور ڈالمیا میں گیس پریشر میں کمی کی شکایت سامنے آئی ہیں۔گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ یا پریشر کم ہونے کی وجہ سے صارفین کا گھروں پر کھانا بنانا مشکل ہوگیا، جس کی وجہ سے وہ ریسٹورنٹس سے کھانا اور روٹیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔علاوہ ازیں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں نے اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے سلینڈر بھی خریدے مگر ایل پی جی مہنگی ہونے کی وجہ سے وہ اس کو برداشت نہیں کرپارہے ہیں۔کریانہ اسٹور مالکان نے بتایا کہ گیس کی کمی یا بندش کی وجہ سے ماچس کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ صارفین چولہے کو جلانے کے لیے بار بار ماچس جلا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…