لاہور( این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ پرایف آئی اے کے چالان میں گواہان کی فہرست سامنے آگئی ۔ایف آئی اے کے چالان میں 100 گواہوں کی فہرست شامل ہے۔ اس فہرست میں
کباڑیہ،ہارڈ وئیر،ڈرائی فروٹ، سینیٹری اسٹورز مالکان ،اسکریپ ڈیلر، کنسٹرکشن کمپنیز، ڈیری فارم،جنرل اسٹور،آکسیجن سلنڈر فروخت کرنے والے بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے کی دستاویز میں انجینئرز، وکیل،بنکرز،ڈاکٹرز، ایس ای سی پی،ایف آئی اے کے اہلکار بھی ہیں جبکہ رائس ڈیلرز، ڈینٹل پارٹس ڈیلر،جیولرز، پراپرٹی ڈیلر بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں۔چالان میں درج ہے کہ تمام گواہان عدالت کے روبرو ایف آئی اے کے موقف کی تائید کریں گے۔ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے تمام دستاویزی شواہد چالان کا حصہ بنائے ہیں۔چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے 16 ارب روپے کرپشن سے اکٹھے کیے۔دونوں مرکزی ملزم منی ٹریل نہیں دے سکے جبکہ ملازمین کے 28 اکائونٹس میں رقم منتقلی کے ثبوت موجود ہیں۔چالان میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔