بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق (ر)جسٹس وجیہہ الدین کا الزام تشویشناک، وزیراعظم عمران خان اپنی آمدن کے ذرائع سامنے لائیں ، بڑا مطالبہ

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)امیر جماعت اسلامی پنجاب (وسطی)محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سابق (ر)جسٹس اورتحریک انصاف کے سابق رہنماوجیہہ الدین کا الزام کہ’’ عمران خان کو 50لاکھ ماہانہ گھریلو خرچ ملتا ہے ، جہانگیر ترین 30لاکھ دیتے تھے‘‘ تشویشناک ہے۔ وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے آمدن کے ذرائع قوم کے سامنے لائیں ۔

تحریک انصاف کے دورے حکومت میں جس طرح احتساب کو متنازعہ بنا کر مذاق اڑایاگیا ہے اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔عوام نے جو بھی امیدیں موجودہ حکمرانوں سے وابسطہ کیں تھیں، کوئی ایک بھی پوری نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے ۔عمران خان کاڈاکٹر عافیہ کو واپس لانے اورلا پتہ افراد کو بازیاب کروانے سمیت کوئی بھی وعدہ پورانہیں ہوا ہے۔ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت عوام کو درپیش مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا چلاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لوگ تبدیلی سرکار کو بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔کتنی بدقسمتی کی بات ہے جوبھی شخص یا ادارہ تحریک انصٓف کے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن اوربے ضابطگیوںکی نشاندہی کرتا ہے حکومت اس کے خلاف ہی شکنجہ کس دیتی ہے ۔ کرونا فنڈنگ میں ہو نے والی بے ضا بطگیوں کے حوالے سے آڈٹیرجنرل کو نشانہ بنانا درست اقدام نہیں ۔ نااہل وزراء اورمشیروں نے وزیراعظم عمران خان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اگر اپنی سمت درست نہ کی تو ان کا انجام بھی ماضی کے حکمرانوںکی طرح عبرتناک ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…