پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

گھریلو ناچاقی کا خوفناک انجام، شوہر نے بیوی قتل کرکے خود کشی کرلی

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ مسلسل گھریلو تنازع کے بعد بیوی کو قتل کرکے خود ایک کثیر منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرکے اپنی جان بھی لے لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق واقعے کی ویڈیو خود کشی کرنے والے شخص کے ہمسائیوں

نے بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا ۔جس کے بعد مصری قلیوبیہ گورنری کے سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ میں فوجداری تحقیقاتی محکمے کی تحقیقات میں بتایا گیا کہ بیوی کو قتل کرکے خود کشی کرنے والا ایک انجینئرزہے جو گھریلو ناچاقی کے ساتھ ذہنی امراض کا بھی شکار تھا۔اس نے خود کو اس عمارت کی 12ویں منزل سے گرا دیا جہاں وہ رہتے تھے۔ یہ واقعہ شبرا الخیمہ کے بدر شہر میں پیش آیا۔تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم 37 سالہ بے روزگار انجینئر تھا۔ اس سے قبل وہ دماغی امراض اور نشے کی لت کے علاج کے لیے ایک نفسیاتی کلینک میں داخل رہا۔ اس کے تین بچے ہیں۔تفتیش میں بتایا گیا کہ پولیس اور استغاثہ کی تحقیقات میں بیوی کے بھائی سے پوچھ گچھ کے بعد پتا چلا کہ اس سے قبل اس کے بہنوئی کو نفسیاتی کلینک میں دماغی امراض اور نشے کے علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔ اس نے اپنی 37 سالہ بیوی کو چاقو کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا اور اس خود کثیر منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…