جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سابق چیف جج کے بیٹے احمد حسن رانا کاسیاست میں آنے کا اعلان ٗ پارٹی کا نام بھی رکھ دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ٗگلگت (این این آئی)لندن میں موجود سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے کراچی جائیں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں سیاست کریں گے، سیاسی جماعت کا نام شان پاکستان ہے۔احمد حسن رانانے کہا کہ وہ تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن کا حصہ نہیں بنیں گے، دورہ لندن میں نوازشریف یا شریف

خاندان سے رابطہ نہیں ہوا۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کی تاہم صحافیوں کے بیشترسوالات پر خاموش رہے۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد صحافی نے رانا شمیم سے سوال کیا کہ پ کا بیان حلفی کہاں تک پہنچا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم، ڈائریکٹ رجسٹرار کے پاس ایشو آرہا ہے۔صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ رانا صاحب کیا آپ نے بیان حلفی خود تو نہیں لیک کیا؟ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو بتانا تھا میں نے عدالت میں بتا دیا ہے، اب کوئی بیان نہیں دوں گا۔رانا شمیم سے سوال پوچھا گیا کہ رانا صاحب ثاقب نثار کے ساتھ آپ کی گفتگو کا کوئی اور گواہ بھی زندہ ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ نو کمنٹس۔صحافی نے یہ سوال بھی کیا کہ رانا صاحب آپ کے بیٹے مختلف دعوے کرتے ہیں، کیا تردید یا تصدیق کرتے ہیں؟ اس پر رانا شمیم نے جواب دیا کہ آپ یہ سوال میرے بیٹے سے ہی پوچھیں، میرا اس کے بیان سے کیا تعلق ہے۔ان سے پوچھا گیا

کہ اٹارنی جنرل نے فرم جرم عائد کرنے کی درخواست کی، آپ نے مخالفت کیوں نہیں کی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرے آنے سے پہلے کوئی بات ہوئی ہوگی، میرے سامنے ایسا کچھ نہیں کہا گیا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا توہین عدالت سے بچنے کیلئے غیرمشروط معافی کا آپشن لیں گے؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا شمیم نے کہا کہ نو کمنٹس، مجھے عدلیہ کی عزت کا بہت احترام ہے، کیس عدالت میں ہے میں بات نہیں کروں گا، ثاقب نثار سے مزید جاکر جوابات کا پوچھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…