اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی سے وابستہ معروف شخصیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی مقرر

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) فیصل حسنین وسیم خان کی جگہ اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر کردیئے گئے ہیں، وہ وسیم خان کی جگہ اگلے ماہ عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے

کہ فیصل حسنین نے انگلینڈ سے چارٹرڈ اکانٹنٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، اور اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فائنانس میں 35 سال کا تجربہ ہے، سٹی گروپ سعودی ایمریکین بنک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں، جب کہ آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں، وہ جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔پی سی بی کے چیئرمین اور سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجا نے فیصل حسنین کو چیف ایگزیکٹو پی سی بی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتا ہوں، پیشہ ورانہ مہارت کے باعث انہیں دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر تعینات کئے جانے والے فیصل حسنین نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے، میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…